English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈیرہ اسماعیل خان میں لا پتہ بچے کی لاش برآمد

القمر

ڈیرہ اسماعیل خان میں چند روز قبل گھر سے اغواء ہونے والے بچے کی قتل شدہ لاش مل گئی ہے۔ تھانہ یونیورسٹی نے اغواء میں نامزد قریبی رشتہ دار کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی کے علاقہ عثمان ٹاؤن سے چند روز قبل حسن نامی سات سالہ بچہ کو اس کے رشتہ دار کامل خان نے مبینہ طور پر اغواء کیا تھا۔ بچے کے والد میرخماد محسود کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس اور مقامی لوگوں کی تلاش کے بعد بچے کی قتل شدہ لاش گنے کی کھیتوں سے ملی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کامل خان کا تعلق بھی محسود قبیلے سے ہے، مبینہ قاتل کا مقتول بچے سے خونی رشتہ اور پڑوسی بھی ہے۔ پروسی ہونے کے ساتھ ملزم کا باپ اور مقتول کا باپ خالہ زاد بھائی ہیں۔ یونیورسٹی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے، پولیس کی جانب سے جلد واقعے کی وجوہات منظر عام پر لانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے