ماحولیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والے ملک پاکستان کو معاوضہ ملنے کی راہ ہموارہو گئی
ہے. اس بات کی امید مصر کے سیاحتی مرکز شرم الشیخ میں دو ہفتے سے ہونے والی
کوپ 27 کانفرنس کے معاہدہ کے بعد ہوئی ہے.
اقوام متحدہ کی چھتری کے نیچے ماحولیاتی تبدیلی پر کوپ 27 کے اجلاس میں ایک تاریخی
معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت ماحولیاتی تبدیلی سے متاثر ترقی پزیر اور غیرب ملکوں
کو ماحولیاتی نقصان کے بدلے معاوضہ دیا جائے گا جس سے وہ اپنے پیر پر کھڑے ہو
سکیں گے.
اس کانفرنس میں پاکستان سمیت دنیا کے 200 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی اور
دو ہفتوں کی کاوش کے بعد معاہدہ عمل میں لایا گیا.
خیال رہے ماحولیاتی تبدیلی سے رواں سال سب سے زیادہ پاکستان متاثر ہوا جہاں سیلاب
نے ملک کے تینوں صوبوں باالخصوص سندھ کو تباہ و برباد کر دیا.
اب پاکستان کو امید ہوچلی ہے کہ وہ اربوں ڈالر کے نقصان کا اسے معاوضہ مل سکے گا
جس سے ڈوبتی ہوئی معیشت کو سہارا دینے میں مدد ملے گی.
ماحولیاتی تبدیلی سے متاثر پاکستان کو معاوضہ ملنے کی راہ ہموار
القمر
