English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سی ایس ایس کے خصوصی امتحان کا اعلان

القمر

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس کے خصوصی امتحان کا اعلان کر دیا ہے۔ 4 مئی 2023 کو سی ایس ایس خصوصی امتحان کا انعقاد ہو گا۔ ایف پی ایس سی کے مطابق خصوصی امتحان کے شیڈول اور شرائط کا پبلک نوٹس بھی جاری کردیے گئے ہیں۔
گلگت بلتستان کے علاوہ دیگر صوبوں کے امیدوار حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔ اقلیتی امیدوار اور سابق فاٹا سے تمام امیدوار امتحان میں شریک ہو سکیں گے۔ خصوصی امتحان کیلئے صوبائی، ریجنل اور دیگر کل 7 کوٹہ کے امیدوار اہل ہیں۔
مسابقتی امتحان کی خالی رہ جانے والی نشستوں کیلئے امتحان کی اجازت دی گئی ہے۔ خصوصی امتحان میں شرکت کیلئے عمر کی بالائی حد 32 سال ہو گی۔ قواعد کے مطابق اس میں دو سال کی رعایت دی جائے گی۔ خصوصی امتحان کیلئے ایک اضافی یعنی چوتھا موقع قابل قبول ہو گا۔
بلحاظ عمر، اہلیت، ڈومیسائل وغیرہ سے اہلیت کے تعین کی تاریخ 31 دسمبر 2022 ہے۔ ایم پی ٹی آن لائن 10 سے 26 دسمبر تک ہو گا۔ ایم پی ٹی کے نتائج کا اعلان 15 فروری کو کیا جائے گا۔
19 فروری 2023 کو تحریری ٹیسٹ کا پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا۔ 19 فروری کو ایم پی ٹی کوالیفائرز سے آن لائن درخواستوں کی رسید لی جائے گی۔ 15 مارچ تک تحریری امتحان کیلئے آن لائن درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے