English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نواز شریف پر الزام لگانے والا تسنیم حیدر کون ہے؟

سابق وزیر اعظم عمران خان اور ارشد شریف پر حملہ کی منصوبہ بندی کا الزام میاں نواز شریف پر لگانے والے تسنیم حیدر سے متعلق حقائق سامنے آگئے ہیں۔

تسنیم حیدر کا تعلق گجرات کے علاقہ مدینہ سیداں سے ہے۔ تسنیم حیدر 2004 میں سانحہ مدینہ سیداں میں 16 افراد کے قتل اور 8 افراد کے زخمی ہونےکے مقدمہ کی ضمنی میں نامزد ہیں۔

مقتولین میں سید تسنیم حیدر شاہ کا بھائی سید وقار حیدر شاہ عرف بلے شاہ بھی شامل تھا۔ تسنیم حیدر سانحہ مدینہ سیداں کے بعد لندن چل گیا تھا۔ پولیس زرائع کے مطابق تسنیم حیدر ڈیڑھ سال قبل پاکستان آیا مقدمہ میں راضی نامہ کے بعد دوبارہ لندن چل گیا۔ اس وقت چوہدری پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ پنجاب کی حکومت تھی اور تسنیم شاہ مسلم لیگ ن سے منسلک تھا لیکن کچھ عرصے سے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ساتھ دیکھے جارہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے