محکمہ موسمیات نے آئیندہ چند دن ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں صبح کے وقت دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد ، خیبر پختونخواہ، پنجاب، بلوچستان اورسندھ میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش گلگت بلتستان میں بگروٹ اور ہنزہ میں 06 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 08، زیارت، کالام منفی04، گوپس، مالم جبہ منفی02اورا سکردو میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
موسم خشک ہوگیا بارش کا کوئی امکان نہیں
القمر
