اسلام آباد کا سب سے بڑا ہسپتال پمز احتجاج کا مرکز بن گیا۔ ڈاکٹرز مریضوں کو دیکھنے کے بجائے احتجاج میں بیٹھ گئے۔ پمز کا او پی ڈی سروسز بند مریضوں کو مشکالات کا سامنا ہے۔
ڈاکٹرز کا پمز ہسپتال میں آج تمام اوپی ڈیز بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایم ٹی آئی قانون ختم نہ کرنے پر ڈاکٹرز کا کام سے انکار کردیا۔
ترجمان گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے ملازمین ایڈمن بلاک کے سامنے اکھٹے ہو کر احتجاج ریکارڈ کروائے گے۔صدر پاکستان کی جانب سے ایم ٹی آئی ایکٹ کے خاتمے میں رکاوٹ کی مذمت کرتے ہیں۔ ایم ٹی آئی ایکٹ 2022 کی منسوخی کی منظوری دونوں ایوانوں ہو چکی ہے۔
گرینڈ ہیلتھ الائنس نے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ انتظامی کمیٹی اور بورڈ کا خاتمہ کر کے پمز کو سرکاری تحویل میں لیا جائے ۔احتجاج اور او پی ڈیز بند ہونے سے سینکڑوں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ڈاکٹرز مریضوں کو دیکھنے کے بجائے احتجاج میں بیٹھ گئے
القمر
