English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماؤں پر پھر مقدمات

القمر

ٹانک میں پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماؤں کی جانب سے حکومت وقت کے خلاف نعرے بازی اور نفرت انگیز تقاریر کرنے پر مقدمہ درج۔ مقدمے میں رہنما مئیر سرویکائی شاہ فیصل غازی، عالمزیب محسود، ادریس پشتین، زوہیب پشتین، فدا محسود اور رحمت شاہ کو نامزد کیا گیا۔
گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں شہید ہونے والے قوم نانوخیل مچی خیل کے مشران کے نماز جنازہ کے بعد انکے قتل کے خلاف قومی احتجاج میں شرکت کرنے پر پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما مئیر سرویکائی شاہ فیصل غازی، عالمزیب محسود، ادریس پشتین، زوہیب پشتین، فدا محسود اور رحمت شاہ کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ نماز جنازہ کے بعد احتجاج میں نامزد ملزمان نے حکومت وقت کے خلاف نعرے بازی اور نفرت انگیز تقاریر کی جس کی پاداش میں ان پر مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما عالمزیب محسود کا کہنا ہے کہ ایک طرف ہم جنازے اٹھا رہے ہیں دوسری جانب مقدمے بھی ہمارے اوپر درج کئے جاتے ہیں جو کہ سراسر ظلم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے