ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تعلیمی اداروں میں میوزک ٹیچرز بھرتی کرنے کی مخالفت

سندھ حکومت کی جانب سے صوبے بھر کے اسکولوں مین میوزک ٹیچر کی بھرتی کے فیصلے کی جے یو آئی سندھ نے مخالفت کردی ہے۔ جے یو آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو نے اپنے فیس بک اکائونٹ پر اعتراض اور مخالفت کی پوسٹ شیئر کردی۔
سندھ کے اسکولوں میں میوزک ٹیچرز کی بھرتی کا فیصلہ کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ محکمہ تعلیم نے عربی، اسلامیات کے ٹیچر کی بھرتی روک دی ہے اور میوزک ٹیچر کی بھرتی کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ نوٹس لیں اور پیپلز پارٹی کی قیادت اور حکمرانوں سے بات کریں۔ مولانا راشد محمود سومرو نے کہا ہے سندھ حکومت اور محکمہ تعلیم نے میوزک ٹیچرز کی بھرتی کا فیصلہ واپس نہ لیا تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ہم کسی حکمران کو اسلام اور سندھ کی ثقافت کا مذاق نہیں اڑانے دیں گے۔
جے یو آئی کی مخالفت کے باوجود سندہ کی بیشتر سیاسی سماجی و اساتذہ تنظیموں نے تعلیمی اداروں میں موسیقی کے اساتذہ بھرتی کرنے سے متعلق سندھ حکومت کے اس فیصلے کی حمایت کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں