English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے بڑا فیصلہ سنادیا

القمر

کار سرکار میں مداخلت اور احتجاج کے خلاف تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ کے ملزمان پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید، عامر کیانی اور راجہ خرم نواز کی درخواست ضمانت منظور کری گئی۔
انسداد دہشتگری عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے گزشتہ روز دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
سینیٹر فیصل جاوید نے احتساب عدالت کے باہر کہا حکومت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو دہشت گرد بنادیا۔ عمران خان پر اب بھی مقدمات درج ہیں۔ عمران خان صبح اٹھتےہیں تو ان کے سامنے نیامقدمہ پڑا ہوتاہے۔
ملک میں معاشی استحکام تب ہی آئے گاجب سیاسی استحکام ہوگا۔ ملک کے برح حالات ہیں، معیشت گِر گئی ہے۔ شفاف انتخابات کی جانب جلد جائیں گے اور پرامن احتجاج ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے