English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

منشیات اسمگلنگ کے خلاف ائیرپورٹس پر کارروائیاں

القمر

اے این ایف نے مُلک بھر میں منشیات کے خلاف کامیاب کاروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات قبضے میں لے کر ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق باچہ خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاور پرشارجہ جانے والےمُلزم کے پیٹ سے 4 چرس بھرے کیپسول برآمد کرلیے،بنوں کا رہائشی ملزم گرفتار کرلیا گیا،رِنگ روڈ پشاورپرکاروائی کرتے ہوئے کار سے 21کلو 600 گرام چرس برآمد کرکے پشاور کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔منشیات پشاور سے مانسہرہ اسمگل کی جارہی تھی۔کوئٹہ ائیرپورٹ روڈ پر9 کلو چرس برآمد کوئٹہ کے رہائشی 2 ملزمان گرفتار کرلیا گیا۔کوئٹہ اور چمن میں دو مختلف کاروائیوں کے دوران 24 کلو چرس اور 3795 لیٹر ممنوعہ کیمیکل برآمد کرلیے گئے،مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

No related posts.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے