English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی آئی اے کی پرواز حادثہ سے بچ گئی 54 مسافر سوار تھے

القمر

پی آئی اے کی سکھر سے اسلام آباد آنے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی اے ٹی آر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ طیارے میں مسافروں اور عملے سمیت 54افراد سوار تھے۔
سکھر سے اسلام آباد آنے والے طیارے کے دائین انجن میں آگ لگنے کی وارننگ آئی جس پر کپتان نے انجن نمبر دو کو بند کردیا رات دس بجکر چالیس منٹ پر ایئرپورٹ سے 2 ناٹیکل مائیکل کے فاصلے پر کپتان نے مے ڈے مے ڈے کی کال دی اور ایئرپورٹ ٹریفک کنٹرولر سے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت لینڈ کروادیا متعدد بار رابطے کرنے کے باجود ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے موقف نہیں دیا تاہم ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ جہاز نے ایک انجن کی مددسے لینڈ کیا پائلٹ کا میڈیکل بھی کروایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے