English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قائداعظم یونیورسٹی کی جگہ تعمیر روکنے کا حکم

القمر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بہارہ کہو بائی پاس کی قائداعظم یونیورسٹی کی جگہ پر تعمیر روکنے کے حکم میں دو دسمبر تک توسیع کرسی ہے۔ ہائیکورٹ نے فریقین کو حتمی دلائل کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر کیس مکمل کر دیں گے۔
انوائرمنل پروٹیکشن ایجنسی نے بہارہ کہو منصوبے کی منظوری دے دی۔ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کی جانب سے عائد دس لاکھ روپے جرمانہ سی ڈے اے نے جمع کرا دیا۔ قائداعظم یونیورسٹی کے پروفیسرز کی درخواست پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دُگل نے عدالت سے ایک ہفتے کی مہلت کی استدعا کی۔ عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی استدعا منظور کرلی۔
درخواست گزار قائداعظم یونیورسٹی کے پروفیسر کی طرف سے وکیل کاشف ملک پیش ہوئے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا درخواست گزاروں کے خدشات اور تحفظات کابینہ میں بھیج دیے گئے۔ کابینہ سے اب تک رپورٹ موصول نہیں ہوئی، امید ہے آئندہ ہفتے تک آ جائے گی۔
عدالت نے پروفیسرز کے وکیل سے کہا کہ انہوں نے آپ کے خدشات سن لئے وہ دیکھیں گے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے