لاڑکانہ میں وگن روڈ پر دھند کی وجہ سے کار اور ٹریکٹر میں خوفناک تصادم کی وجہ سے ایک ہی گھر کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کار میں سوار افراد کا تعلق ایک ہی گھرانے سے تھا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش مطابق حادثہ دھند کے باعث پیش آیا ہے۔
جاں بحق ہونے والوں کا تعلق رتوڈیرو سے تھا جن میں ایک خاتون ، بچی اور 3 مرد شامل تھے۔ حادثے میں ٹریکٹر ڈرائیور اور مزدور زخمی ہیں۔ رتوڈیرو کی بدنصیب فیملی کراچی سے واپس اپنے گھر رتوڈیرو آرہی تھی۔
لاڑکانہ میں دھند کی وجہ سے حادثہ 5 افراد جاں بحق
القمر
