ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

انگلینڈ کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے ای کے 614 کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچی۔ انگلش ٹیم بین سٹوکس کی قیادت میں پاکستان پہنچی ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان تین میچز کی ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز یکم دسمبر سے ہوگا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ میچ 9 دسمبر کو ملتان اور تیسرا ٹیسٹ میچ 17 دسمبر کو نیشنل اسٹیدیم کراچی میں ہوگا۔
انگلینڈ کی ٹیم 2005کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے کھلاڑی پیر سے پنڈی سٹیڈیم میں پریکٹس کریں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں۔ پاکستان کے پاس ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ میں شکست لینے کا یہ سنہیری موقع ہے۔ آسٹریلیا پہلے ہی انگلینڈ کو ورلڈ کپ کے بعد شکست سے دوچار کرچکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں