English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اعظم سواتی کا ہھر سے جسمانی ریمانڈ

القمر

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سینیٹر اعظم سواتی کا دو دن کا جسمانی ریمانڈمنظور کرتے ہوئے انہیں ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ ایف آئی اے نے چیئرمین سینیٹ کوخط ارسال کردیا جسمیں انہیں اعظم سواتی کی گرفتاری سے باضابطہ آگاہ کردیا۔
سینیٹر اعظم سواتی کو ایف ایٹ کچہری میں ڈیوٹی مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ کے روبرو پیش کیا گیا۔ بابر اعوان اور فیصل اعظم سواتی کیجانب سے عدالت میں پیش ہوئے،ایف آئی اے نے عدالت سے اعظم سواتی کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ کچھ متنازع ٹوئٹس ہیں جن کی وجہ سے اعظم سواتی کو گرفتار کیا گیا ہے،اعظم سواتی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ریکور کرنا ہے، موبائل اور سامان ریکور کرنا ہے، اعظم سواتی مان رہے ہیں کہ انہوں نے ٹوئٹس کیے ہیں،وکیل بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جو ٹوئٹس کیے ہیں وہ ایف آئی آر پر درج دفعات پر پورا نہیں اترتے،بابر اعوان نے کہا کہ اعظم سواتی کی جان کو خطرہ ہے، یہ یہاں حفاظت کا بیان ریکارڈ کروائیں گے،عدالت نے اعظم سواتی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں ایف آئی اے کی حوالے کردیا، ایف آئی اےنے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے نام خط ارسال کیا،جسمیں چیئرمین سینیٹ کو اعظم سواتی کی گرفتاری سے باضابطہ آگاہ کیا گیا ہے، خط کے ساتھ ایف آئی آر کی کاپی بھی بھجوائی گئی ہے ،خط میں کہا گیا ہے کہ مناسب کارروائی کے بعد اور مجاز حکام سے اجازت کے بعد،ملزم اعظم سواتی کو مورخہ 27 نومبر کو گرفتار کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے