English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محسن داوڑ کی پریشانیاں ختم نہ ہوئیں پھر روک دیا گیا

القمر

رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو بیرون ملک جاتے ہوئے اسلام آباد ائیر پورٹ پر روک لیا گیا۔ تاجکستان میں ہیرات سکیورٹی ڈائیلاگ میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ ایف آئی اے کی جانب سے محسن داوڑ کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر روکا گیا۔
محسن داوڑ کا کہنا ہے میرا نام کابینہ نے 2 ماہ کے لیے ای سی ایل سے نکالا ہوا ہے۔ میں جا رہا تھا مجھے روک دیا گیا، محسوس ہوا انہیں پہلے سے اطلاع دی گئی تھی۔ کاؤنٹر پر پہنچا تو بتایا گیا کہ نام ای سی ایل میں ہے۔ میں نے بتایا کہ کابینہ نے میرا نام ای سی ایل سے نکال دیا ہے مجھے بتایا گیا کہ فون آیا ہے کہ مجھے نہیں جانے دینا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے