English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انگلینڈ کی آرمی سترہ سال بعد پاکستان کی سرزمین پر

القمر

انگلینڈ کی مشہور کرکٹ شائقین کی نمائندگی کرنے والی تنظیم بارمی آرمی پاکستان پہنچ رہی ہے۔ بارمی آرمی کراچی ملتان اور راولپنڈی میں شیڈول تینوں ٹیسٹ میچوں میں شرکت کرے گی۔ بارمی آرمی سترہ سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے جا رہی ہے۔بارمی آرمی نے 2005 میں آخری بار پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ بارمی آرمی کے ساتھ تقریباً 150 انگلش شائقین کرکٹ پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ بارمی آرمی کا مشہور ٹرمپیٹر بھی انگلش شائقین کرکٹ کے ساتھ آ رہا ہے۔ بارمی آرمی نے پاکستان کے تاریخی دورہ کے لیے نئی شرٹ بھی متعارف کروائی ہیں۔ گزشتہ دنوں بارمی آرمی کے “السلام علیکم” ٹویٹ پر ہزاروں پاکستانی شائقین کرکٹ نے انہیں خوش آمدید کیا۔ بارمی آرمی پاکستان ٹیسٹ میچوں میں اپنے مخصوص کاسٹیوم میں شرکت کرے گی۔ بارمی آرمی دنیائے کرکٹ میں اپنے روایتی ترانوں اور کاسٹیوم کی وجہ سے مشہور ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے