English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

القمر

انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے تھا نہ سنگجانی میں درج احتجاجی مظاہرے اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمہ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں 9 دسمبر تک توسیع کردی ہے۔
عمران کے وکیل بابر اعوان کی جانب سے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی تھی۔
بابر اعوان نے کہا عمران خان لاہور ہیں پیش نہیں ہو سکیں گے۔
عدالت نے استفسار کیا راولپنڈی عوامی جلسے میں موجود تھے تو عدالت کیوں پیش نہیں ہو سکے۔ بابر اعوان بولے عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو لینڈنگ کی اجازت نہیں مل سکی۔ عدالت نے استفسار کیا لینڈنگ کی اجازت نہ ملنے کا کوئی تحریری آڈر ہے۔ وکیل عمران خان بابر اعوان بولے تحریری کوئی آڈر نہیں۔
عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں 9 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ کیس کی سماعت اے ٹی سی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے