English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان پہ حملہ کرنے والے ملزم پر ایک اور مقدمہ درج

القمر

وزیر آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کرنیوالے مرکزی ملزم نوید مہر کو 12 روزہ ریمارنڈ پورا ہونے کے بعد دوبارہ انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ دہشتگردی کے جج رانا زاہد اقبال نے ملزم کومزید 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس نے ملزم کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی تھی جس پر عدالت نے منظوری دیتے ہوئے ملزم کو 13 روز کے لئے پولیس کے حوالے کردیا اس موقع پر عدالت کے باہر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات دیکھنے کو ملے ملزم کو 12 روزہ ریمانڈ پورا ہونے کے بعد آج مزید ریمانڈ کے لئے عدالت پیش کیا گیا۔ خصوصی عدالت کے جج رانا زاہد نے ملزم کو دوبارہ 13 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم جاری کردیا اس کے علاوہ ملزم کے خلاف کیس پروگریس میں عمران خان پر قاتلانہ حملے میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا گیا ملزم نے وقوعہ کے بعد پستول کو قریبی حویلی میں موجود لکڑیوں میں چھپا دیا تھا اور ملزم کے خلاف وزیر آباد تھانے میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں ملزم کو وزیر آباد عدالت میں پیش کیا جائے گا عدالت کے حکم پر 12 روز بعد بھی ملزم کو 10 روز تک ایف آئی آر کے بغیر حراست میں رکھنے کا جواب داخل نہ کروایا گیا جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اگلی پیشی پر جواب داخل کرنے کا حکم جاری کردیا گیا حکم میں کہا گیا اگر جس اب نہ دیا گیا جو جے آئی ٹی کے ہیڈ کو طلب کرلیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے