ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مہر ذیشان نے گولڈ میڈل جیت لیا

پتوکی سے تعلق رکھنے والے نوجوان مہر ذیشان نے نیشنل باكسنگ چیمپئن شپ کوئٹہ میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔
کوئٹہ میں 39ویں مردوں اور خواتین کی تیسری قومی چیمپئن شپ قیوم اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی جس میں باکسنگ کی 15 ٹیموں نے حصہ لیا پاک آرمی کی جانب سےحبیب آباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان مہر ذیشان علی نے کوئٹہ میں ہونے والی نیشنل باكسنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل اپنے نام کر کے پاک آرمی اور اپنے علاقے حبیب آباد کا نام روشن کر دیا۔ گولڈ میڈل جیتنے پر ذیشان علی کو سیاسی و سماجی شخصیات نے مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں