English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قصور میں شیر اور بچوں کی آمد پر خوف و ہراس

القمر

قصور کے نواحی گاؤں متہ میں بھٹہ خشت کے قریب سے شیر اور اس کے بچے نکل آئے۔ شیر اور بچوں کو دیکھ کر علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق طارق نامی شخص اینٹیں بنارہا تھا کہ شیر بچوں سمیت آ گیا۔

طارق کے شور پر شیر بچوں سمیت بانس کی فصل میں گھس گیا۔ کچی اینٹوں پر شیر کے پنجوں کے نشانات پر وائلڈ لائف و پولیس کی ٹیمیں متحرک ہوگئیں۔ وائلڈ لائف اور پولیس نے شیر کی تلاش شروع کر دی لیکن کامیابی نہیں مل سکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے