English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان سمیت بیشتر کھلاڑی بیمار پڑگئے

القمر

پاکستان کے دورہ پر آئی ہوئی انگلینڈ ٹیم کو اسلام آباد کا خوشگوار موسم راس نہ آیا۔ اسکواڈ کے متعدد کھلاڑی وائرل انفیکشن کا شکار ہوگئے ہیں۔ طبعیت خراب ہونے پر مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو آرام کا مشورہ دے دیا۔ انگلینڈ اسکواڈ کے تیرہ سے چودہ کھلاڑی پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیں گےکھلاڑیوں کا معائنہ ڈاکٹروں کی ٹیم کرنے میں مصروف ہے۔
انگلینڈ کے کپتان سمیت بیشتر کھلاڑی آج پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لے رہے ہیں۔ انگلینڈ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس سمیت سٹاف ممبرز طیعت ناسازی کے باعث پریکٹس سیشن میں شامل نہیں ہوں گے۔ کپتان سمیت بیشتر کھلاڑیوں اور اسٹاف ممبرز کو ہوٹل میں ہی رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کی ہونے والی ٹرافی کی تقریب رونماٸی بھی ملتوی کردی گئی۔ انگلش کپتان بین اسٹروکس کی طبیعت ناسازی کے باعث تقریب ملتوی ہوٸی۔ ٹیسٹ سیریز ٹرافی تقریب رونماٸی اب کل ہوگی۔
بین اسٹروکس اور بابر اعظم کل ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونماٸی میں حصہ لیں گے۔ انگلینڈ کے کھلاڑی وائرل انفیکشن کے باعث گراؤنڈ نہیں آئے۔ ای سی بی ترجمان کے مطابق انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں کورونا وائرس کا شکار نہیں ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے