گرینڈ دیموکریٹک الائنس ( جی ڈی اے ) کے چیف کوآرڈینیٹر اور پاکستان مُسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر سید صدرالدین شاہ راشدی نے آج کراچی میں جی ڈے اے کے ایک اجلاس میں پیشنگوئی کی ہے کہ آئندہ انتخابات اگر شفاف ہوئے تو جی ڈی اے پیپلز پارٹی کا سندھ سے صفایا کر دیگی ۔ سید صدرالدین شاھ راشدی نے جی ڈی اے کے رہنماؤں اور کارکنوں کو الیکشن کی بھرپور تیاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے نو منتخب ضلعی کنوینرز پر زور دیا کہ وہ اپنے ضلع کی رابطہ کمیٹی جلد مکمل کر کے فوری طور پر جی ڈی اے کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صفدر علی عباسی کو پہنچائیں ۔ اجلاس میں جی ڈی اے کے انفارمیشن سیکریٹری سردار عبدالرحیم کے علاوہ سکھر کے کنوینر سید شفقت حسین ، جامشورو کے کنوینر سید غضنفر شاہ ، فنکشنل لیگ خیرپور کے صدر سید محرم علی شاہ اور جنرل سیکریٹری سید عقیل حیدر شاہ بھی موجود تھے۔
ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں |
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- پونے ایم ایل سی انتخاب میں نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے بی جے پی کو دیا دھچکا، آزاد امیدوار کی حمایت کا اعلان
- ’دہلی پولیس کو لگتا ہے، اس استحصال سے ہم ڈر جائیں گے‘، سنسد مارگ تھانہ کے باہر نوجوانوں پر کارروائی سے کانگریس ناراض
- ’واہ، اب ممبئی پولیس؟‘ بالی ووڈ اداکار عمران خان کو ملک چھوڑنے کا نوٹس ملنے پر کرن راؤ نے کیا طنز
- جین-زی طبقہ آج کناٹ پلیس میں نکالے گا ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ، ٹریفک پولیس نے جاری کی ایڈوائزری
- ’گاڈ فادر آف اے آئی‘کا طاقتور اے آئی کی نگرانی کے لیے بڑا مطالبہ!