English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بول ٹی وی کے مالک شعیب شیخ کے کیس کا کیا ہوگا؟

القمر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں شعیب شیخ اور دیگر کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کردی۔ شعیب شیخ کی جانب سے ایف آئی اے کے پرائیویٹ پراسیکیوٹر کے خلاف درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری کردیے۔
کیس میں شعیب شیخ کے شریک سزا یافتہ مجرم نائجل برائن روبیلو کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دُگل اور ایف آئی اے پراسیکیوٹر اشفاق نقوی عدالت میں پیش ہوئے۔ شعیب شیخ اپنے وکیل لطیف کھوسہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
چیف جسٹس نے سوال کیا اپیل کنندہ نائجل برائن روبیلو کہاں کا شہری ہے؟ بیرون ملک تو نہیں چلا گیا؟ ای سی ایل پر نام تھا؟
ایف آئی اے حکام نے بتایا نائجل برائن روبیلو پاکستانی شہری ہے، وہ سویڈن جا چکا ہے۔ نائجل روبیلو کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہیں ہو سکی۔ عدالت نے شعیب شیخ کے شریک سزا یافتہ مجرم نائجل برائن روبیلو کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا اس کا کیس پھر الگ کر دیتے ہیں۔
شعیب شیخ کے وکیل لطیف کھوسہ نے ایف آئی اے کی جانب سے پرائیویٹ پراسیکیوٹر ہائر کرنے پر اعتراض کردیا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا وزارت قانون نے اشفاق نقوی کی بطور پراسیکیوٹر تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے۔
عدالت نے کہا ایف آئی اے کے پرائیویٹ پراسیکیوٹر کے خلاف درخواست پر آپ نوٹس وصول کر لیں۔معاون وکیل نے استدعا کی کہ شعیب شیخ کے وکیل عابد زبیری سپریم کورٹ میں مصروف ہیں لمبی تاریخ دے دیں۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا آپ نامناسب استدعا نہ کریں، 2018 سے ضمانت پر ہیں، کیس کو چلنے دیں۔ یا پھر ایسا کرتے ہیں کہ سزا معطلی اور ضمانت کا حکم واپس لے کر دو سال کی تاریخ دے دیتے ہیں۔ ایک اور ہائی پروفائل کیس تھا، ہم نے اس کو بھی سنا۔ مریم نواز اور نواز شریف کے کیس میں بھی ایسا ہوا کہ جو نہیں آیا اس کا کیس الگ کر دیا۔ مریم کا کیس بھی ساتھ تھا تو کیا 6 سال تک نواز شریف نہ آتے تو مریم کا کیس بھی پڑا رہتا۔ ممریم نواز کیس میں ایک فیصلہ دے چکے ہیں۔ اب نواز شریف اگر جب بھی آتے ہیں اپنا کیس کھلواتے ہیں تو ججمنٹ کے اثرات ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے