لانگ مارچ حملہ کیس کے سلسلے میں بنائی گئی جے آئی نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی قیادت میں حملہ کی جگہ کا معائنہ کیا۔ فرانزک ٹیم اور تکنیکی ماہرین کی موجودگی شواہد کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ حملے کے روز سیکورٹی پر موجود اہلکاروں کو دوبارہ انہی مقامات پر تعینات کر کے ذمہ داران کے تعین سمیت دیگر معاملات پر بھی غور کیا گیا۔
لانگ مارچ حملہ کیس، جے آئی ٹی کی جائے وقوعہ پر آمد۔جائے وقوعہ کا تکنیکی بنیادوں پر جائزہ لیا جارہا ہے۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر ٹیم کی سربراہی کر رہے ہیں،ل جبکہ جے آئی ٹی ممبران نصیب اللہ، ملک طارق، احسان اللہ موقع پر موجود ہیں۔فرانزک ٹیم، ڈاکٹرز اور تکنیکی ماہرین بھی موقع پر موجودگی میں وقوعہ کے روز کی طرز پر اہلکاروں کی سیکورٹی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ اہلکاروں کو متعلقہ مقامات پر دوبارہ تعینات کر کے واقعے کا تکنیکی جائزہ لیا جارہا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور وقوعہ کے مقام پر گولی لگنے کے فاصلے کا تعین بھی کیا جارہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جے آئی ٹی کی جانب سے جاں بحق کارکن معظم اور زخمی بچے اریب کے اہل خانہ بھی موقع پر طلب کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی لانگ مارچ حملہ کیس دوبارہ زندہ ہوگیا
القمر
