نیومری ایکسپریس وے ڈنہ کے مقام پر ایک ہوٹل میں گیس ہیٹر جلاکرسونے والے تین دوست ابدی نیندسوگئے چوتھے ساتھی کو نیم بیہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا۔ جان کی بازی ہارنے والے تینوں نوجوانوں کے لواحقین نے پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کے لاشیں ہمارے حوالے کی جائیں۔ وفات پانے والے اویس ولد پرویز، شاہ رخ ولد تنویر بیگ، فیصل الیاس کے چچا عناہت الرحمان نے درخواست دیتے ہوئے کہا ہے کہ تینوں دوست گھومنے پھرنے مری گئے تھے اور رات کو الکریم ہوٹل لوئر ٹوپہ ایکسپریس وے میں قیام کیا۔ زیادہ سردی کی وجہ سے ہوٹل انتظامیہ نے رات کو گیس سلنڈر والے ہیٹر دیے۔ رات بھر جلنے کی وجہ سے زہریلی گیس کمرے میں جمع ہوگئی جس سے ان کی موت واقع ہوئی۔ اور چوتھے دوست محمد معجزانہ طور پر بچ گیا اور دیگر فوت ہونے والے دوستوں کی میتیں مری ہسپتال میں ہیں۔ اہل خانہ کا کہنا ہے ہمیں ان کی میتیں دی جائیں کسی قسم کی کارواہی نہیں چاہتے اور نہ ہی پوسٹ مارٹم کروانا چاہتے ہیں۔
مری کے ہوٹل میں ہیٹر کے دھوئیں سے 3 دوست انتقال کرگئے
القمر
