ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تا ہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اوربرفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنےکی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے ساتھ ساتھ ہلکی بارش اور برفباری کی توقع ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنےکا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع ابر آلود رہا اور چند مقامات پر ہلکی بارش ا ور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوئی،گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی08، زیارت، اسکردو منفی 05، قلات، کالام اور گوپس میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
آج کہاں بارش اور برف باری ہوگی؟
القمر
