گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر سے کورونا کے 39 کیسز رپورٹ ہوئے۔ مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 61 فیصد رہی، ملک بھرمیں کورونا کے 24 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
قومی ادارہ صحت کیجانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 6 ہزار 351 ٹیسٹ کئے گئے، پشاور میں کورونا کے3 کیسز رپورٹ ہوئےاور مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 27 فیصد رہی ، کراچی میں کورونا کے 5 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس کی شرح 1 اعشاریہ 18 فیصد رہی، این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد میں کورونا کے 3،لاہور میں 6،راولپنڈی میں 2 اور فیصل آباد میں 1 کیس رپورٹ ہوا،اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 08 فیصد،لاہور میں اعشاریہ 62 فیصد،راولپنڈی میں اعشاریہ 49 فیصد اورفیصل آباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 27 فیصد رہی۔
کورونا کے 24 مریضوں کی حالت تشویش ناک
القمر
