English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں راستہ روک دیا

القمر

ٹی ٹونٹی بلاٸنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کا معاملہ بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث کھٹائی میں پڑھ گیا،، پاکستان بلاٸنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزے نہ مل سکے۔
بلاٸنڈ کرکٹ ورلڈ کپ آج سے بھارت میں شروع ہوگا. افتتاحی تقریب بھارتی شہر دہلی میں منعقد ہوگی. بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے پاسپورٹس بھی واپس نہیں کٸے گٸے. بلاٸنڈ ورلڈ کپ میں بھارت ، پاکستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، سری لنکا، جنوبی افریقہ ، نیپال کی ٹیموں نے شرکت کرنا ہے. ورلڈ کپ میں پاکستان نےپہلا میچ 7 دسمبر کو جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلنا تھا. روایتی حریف بھارت کیخلاف 8دسمبر کو بڑا ٹاکرا ہونا تھا. پاکستان دوسرے ٹی 20 بلاٸنڈ ورلڈ کپ میں رنر اپ رہا ہے.۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے