English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سینٹورس مال پھر سیل کردیا گیا

القمر

سی ڈی اے نے اسلام آباد کے معروف سینٹورس مال کو ایک بار پھر سیل کردیا ہے۔ سی ڈی اے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کی ٹیموں نے گزشتہ رات سینٹورس مال کو سیل کیا۔ سینٹورس مال کو بلڈنگ ریگولیشنز کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا۔
سینٹورس مال انتظامیہ نے بینکوں سے بیسمنٹ اور پارکنگ میں دفاتر قائم کررکھے ہیں۔
سینٹورس مال انتظامیہ کو متعدد نوٹسز دیئے گئے۔ سی ڈی اے حکام کے مطابق نوٹسز کے باوجود مال انتظامیہ نے تجاوزات کو نہیں ہٹایا۔
سینٹورس مال وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی ملکیت ہے۔ سینٹورس مال کو اکتوبر 2022 میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد بھی سیل کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے