English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ارشد شریف قتل کا ازخود نوٹس

القمر

چيف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ ارشد شريف کے قتل پر ازخود نوٹس کی سماعت کرے گا۔
کیس کی سماعت جاری ہے ۔سپریم کورٹ نے سیکرٹری خارجہ ، سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری اطلاعات کو نوٹس جاری کردیا۔اس کے علاوہ ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی آئی بی کے علاوہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کو بھی نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔عدالت عظمٰی نے کہا ہے کہ صحافیوں اور عوام میں ارشد شریف کے قتل پر شدید تشویش اور غم و غصہ تھا۔ ملک بھر میں ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ارشد شریف کو 23 اکتوبر کی رات کینیا میں مبینہ طور پر مقامی پولیس نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔کینیا کی پولیس کا موقف ہے کہ ارشد شریف جس کار میں سفر کر رہے تھے پولیس نے اسے مسروقہ سمجھا اور جب وہ عارضی رکاوٹوں کے باوجود نہیں رکی تو اس پر فائرنگ کی گئی۔واقعے کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم کینیا بھی گئی تھی۔سابق وزیر اعظم عمران خان نے ارشد شریف کے قتل کی آزادانہ جوڈیشل کمیشن کے تحت انکوائری کروانے کے لیے چیف جسٹس پاکستان کو خط بھی لکھا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے