English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب کے سرکاری اسپتال میں زچہ بچوں کا کوئی حال نہیں

القمر

پاکستان میں زچگی کے دوران بہتر سہولتوں کی عدم فراہمی تو مسئلہ ہے ہی لیکن جہاں سرکاری اسپتالوں میں اگر سہولتیں میسر ہیں تو وہاں عملے کا ناروا سلوک ماں یا نومولود کی جان لے لیتا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ لو دھراں کے ضلعی اسپتال میں پیش آیا جہاں ڈاکٹرز اور عملہ کی عدم توجہ کی وجہ سے تکلیف سے تڑپتی ماں نے خود ہی بچے کو جنم دے دیا۔ اہل خانہ کے مطابق زچگی کے بعد بھی کوئی عملہ قریب نہ آیا۔ نومولود بروقت توجہ نہ ملنے کے باعث ایک گھنٹے میں سم توڑ گیا۔ دنیاپور کے رہائشی محمد وقاص کا کہنا ہے وہ زچگی کیلئے گائنی وارڈ لایا۔ نرس نے اہلیہ کو گولی کھلادی اور کہا چار گھنٹے بعد زچگی ہوگی اس وقت تک عملے کو تنگ نہ کیا جائے ۔میڈیسن کے دو گھنٹے بعد ہی تکلیف شروع ہوگئی۔ بتانے کے باوجود کوئی چیک کرنے نہ آیا اور آخر کار اہلیہ نے بیڈ پربچے کو جنم دیدیا ۔ب پیدائش کے بعد بھی اسٹاف نے بچے کو نہ سنبھالا اور وہ ایک گھنٹے میں اللہ کو پیارا ہوگیا ۔ اہل خانہ نے ہسپتال میں احتجاج کیا اور عملے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے