English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ارشد شریف کے ساتھ کیا ہوا؟ والدہ نے بتادیا

القمر

ارشد شریف کی والدہ رفعت آراء عدالت میں پیش ہوئیں اوربتایاکہ ارشد شریف کےساتھ کیا کیا ہوا۔ اس سے متعلق رپورٹ بنائی ہے، ارشد شریف کی والدہ سپریم کورٹ میں آبدیدہ ہو گئیں اورکہا کہ آپ سے درخواست ہے ہمیں انصاف دیں، ارشد شریف کو پاکستان چھوڑنے پر مجبور کیا گیا اور وہاں بھی ان کا پیچھا نہیں چھوڑا گیا۔
والدہ ارشد شریف نے بتایا کہ جس طرح پاکستان سے ارشدکو نکالاگیا وہ اس رپورٹ میں لکھا ہے، دبئی سے جیسے ارشدکو نکالاگیاوہ بھی رپورٹ میں موجودہے،مجھےصرف اپنےبیٹےکےلیےانصاف چاہیے۔چیف جسٹس نے کہا کہ افسوسناک واقعے پر آپ سے بہت معذرت خواہ ہیں، اٹارنی جنرل صاحب، آپ ارشد شریف کی والدہ کی پیش کردہ رپورٹ دیکھیں، آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ تحقیقاتی ٹیم بغیر دباؤ کے قتل کی تحقیق کرے گی۔
ارشد شریف کی والدہ کے شکریہ ادا کرنے پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ مسز علوی دو شہیدوں کی دکھی اور افسردہ ماں ہیں، شکریہ کی ضرورت نہیں، عدالت اپنا فرض ادا کررہی ہے۔جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ آپ کو تحقیقاتی ٹیم کو بیان ریکارڈ کرانا ہوگا، جس پر رفعت آرا نے کہا کہ تحقیقاتی ٹیم کو بیان پہلےبھی ریکارڈ کراچکی ہوں۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ ارشد شریف کی والدہ نے کئی لوگوں کے نام دیے ہیں، حکومت قانون کے مطابق تمام زاویوں سے تفتیش کرے، فوجداری مقدمہ ہے اس لیے عدالت نے کمیشن قائم نہیں کیا، کیس شروع ہی خرم اور وقار سے ہوتا ہے، عدالت کو کل نئی اسپشل جے آئی ٹی سے متعلق آگاہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے