جھل مگسی سے ارشاد لاشاری
قومی ووٹر ڈے کے حوالے سے سرکٹ ہاؤس گنداواہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر جھل مگسی فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) یاسر حسین صاحب کو (چیف گیسٹ) کے طور پر مدعو کیا گیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان ضلع جھل مگسی کے زیر اہتمام قومی ووِٹر ڈے کے حوالے سے سرکٹ ہاؤس گنداواہ میں ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تقریب سے ڈپٹی کمشنر جھل مگسی فلائیٹ لیفٹیننٹ( ر) یاسر حسین صاحب, ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جھل مگسی سکندر علی جمالی صاحب، گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی کے صدر دیدار حسین منگی صاحب و جماعت اسلامی کے ڈاکٹر خلیل احمد بلوچ دیگر رہنماوُں نے نہایت ہی خوبصورت انداز میں مفصل و مدلل خطابات کرتے ہوئے ووٹ کی اہمیت و استعمال, اندراج, تصدیق اور مختلف امور پر سیر حاصل روشنی ڈالی جبکہ خاص کر ملک و علاقہ کی نصف آبادی خواتین کے ووٹ کے اندراج و استعمال کے لئے شعور و آگہی پر زور دینے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ ٹرن آوٹ کا حصول لازمی و ممکن ہو.
تقریب میں ایس پی جھل مگسی سبحان علی مگسی صاحب اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ میر نیاز احمد زہری میر ذوالفقار علی لاشاری پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم تنویر احمد بلوچ جماعت اسلامی کے ڈاکٹر خلیل احمد بلوچ ایڈووکیٹ سید ولایت حسین شاہ صحافی عبدالحمید لاشاری ارشاد لاشاری ودیگر اساتذہ کرام ،سیاسی و سماجی رہنماؤں اور سوشل ورکرز کی کثیر تعداد موجود تھی.۔
