English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی کا نیا ایڈمنسٹریٹر نیوٹرل آگیا

القمر

پاکستان ایڈمنسٹریٹر سروس افسر ڈاکٹر سید سیف الرحمن کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ناظم کراچی مصطفیٰ کمال اور میئر کراچی وسیم اختر کے دور میں اہم عہدوں پر تعینات رہے۔
ڈاکٹر سید سیف الرحمن پاکستان ایڈمنسٹریٹر سروس کے گریڈ بیس کے افسر ہیں۔ انہوں نے حکومت سندھ اور حکومت پنچاب کے مختلف محکموں میں اہم عہدوں پر ذمہ داریاں انجام دیں۔ بلدیات سے متعلق وسیع تجربہ رکھنے والے ڈاکٹر سیف الرحمن کراچی کی انتظامیہ میں بھی اہم ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں۔
ڈاکٹر سیف الرحمن نے انیس سو چھانوے میں اپنے پروفیشنل کیریئر کا آغاز کیا ۔۔دوہزار بارہ میں ڈاکٹر سیف الرحمن کو ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی تعینات کیا گیا ، دوہزار تیرہ میں انہیں ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی کراچی کا اضافی چارج بھی دیا گیا ، دو ہزار تیرہ میں انہیں ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی کی زمہ داریاں دے دی گئیں، ڈاکٹر سیف الرحمن نے پروجیکٹ ڈائریکٹر لائنز ایریا ری ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کی ذمہ داری بھی نبھائیں۔
ڈاکٹر سیف الرحمن نے حکومت بلوچستان میں ڈپٹی کمشنر زوب ، کمشنر خصدار اور سیکرٹری صحت کے عہدوں پر بھی کام کیا ۔۔ دو ہزار انیس میں ڈاکٹر سیف الرحمن کو ڈی جی،کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات کردیا گیا اپریل دوہزار اٹھارہ سے ستمبر دو ہزار بیس تک ڈاکٹر سیف الرحمن بلدیہ عظمیٰ کراچی میں میٹروپولیٹن کمشنر کے عہدے پر تعینات رہے ۔۔ دسمبر دوہزار بیس میں انہیں سندھ حکومت نے سیکریٹری سروسز تعینات کر دیا گیا ۔۔ دسمبر دوہزار بیس سے اب تک وہ گورنر سندھ کے پرنسپل سیکریٹری کے فرائض انجام دے رہے تھے

ڈاکٹر سیف الرحمان نے لائنز ایریا کے ہزاروں مکینوں کی منتقلی ، ایمپریس مارکیٹ سے مزار قائد تک سگنل فری کوریڈور تھری کی تعمیر سپریم کورٹ کے احکامات پر ایمپریس مارکیٹ، صدر، کھوڑی گارڈن، اولڈ سٹی، کراچی زو اور آرام باغ سے بیس سال پرانی تجاوزات کا خاتمہ کیا ۔۔ عدالتی حکم پر کڈنی ہل پارک میں ساٹھ سال پرانی تجاوزات کا خاتمہ اور اربن پارک کے قیام کا سہرا بھی ان کے سر جاتا ہے۔ کورونا وبا کے دوران عباسی شہید اسپتال میں وائرل انفیکشن کے علاج و تحقیق کے مرکز کا قیام بھی انہیں کے ہاتھ انجام پایا۔

ڈاکٹر سیف الرحمن نے کراچی کے نجی میڈکل کالج سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی جس کے بعد انہوں نے کولمبیا یونیورسٹی آف نیویارک سے پبلک ایڈمنسٹریشن کی ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ۔۔ ڈاکٹر سیف الرحمن نے آغاخان یونیورسٹی سے ہیلتھ پالیسی اینڈ مینجمنٹ میں ماسٹرز کی ڈگری بھی حاصل کی ہے ۔ڈاکٹر سیف الرحمن نےکراچی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی ان پبلک ایڈمنسٹریشن کی ڈگری بھی لی۔ ان کے متعدد ریسرچ آرٹیکلز ملکی و غیرملکی جریدوں میں شائع ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے