English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیصل واوڈا دوبارہ سینیٹر بن گئے نثار کھوڑو فارغ

القمر

الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی سینیٹ کی نشست خالی ہونے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ فیصل واوڈا
سینیٹ کی نشست بحال ہونے پر پیپلز پارٹی کے نثار کھوڑو فارغ ہوگئے۔ نثار کھوڑو اب سینیٹر نہیں
رہے۔ الیکشن کمشن نے نوٹیفکیشن سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں واپس لیا۔

فیصل واڈا سندھ کی جنرل نشست پر سینیٹر منتخب ہونیکا 10مارچ 2021کا نو ٹیفکیشن بحال ہو گیا۔ فیصل
واوڈا بحالی کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق سینیٹ کی نشست سےاستعفا دے سکیں گے۔
الیکشن کمیشن نے نثار کھوڑو کی سینیٹ کی نشست پر کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ الیکشن کمیشن
کے مطابق فیصل واوڈا کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہونیوالی نشست پر انتخاب کروایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے