English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شادی سے انکار پر بہن کی بھائی سے خوف ناک دشمنی

القمر

گوجرانوالہ میں فلمی انداز سے نوجوان کے قتل کی واردات کا ڈراپ سین ہوگیا۔ بشارت نامی شہری موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے زخمی ہوا اور پھر سرکاری اسپتال میں جان کی بازی ہار گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کی تو خون سفید ہونے کی درد ناک تصویر سامنے آگئی نوجوان کی ہلاکت کوئی حادثہ یا معمولی واقعہ نہیں تھا بلکہ حقیقی بہن کا ایک ایسا سوچا سمجھا منصوبہ تھا جس کے ہولناک انکشافات سن کر انسان کے پاوں تلے سے زمین نکل جائے۔ سی پی او گوجرانوالہ عمر سلامت نے اس کیس کے متعلق حقیقت سے پردہ اٹھایا۔ انہوں نے بتایا کہ بظاہر معمولی سا نظر آنیوالے اس کیس میں دوران تفتیش ایسے حقائق سامنے ہیں جو دل تسلیم نہیں کرتا مگر خوفناک حقیقت ہیں۔ بشارت کو قتل کرنیوالے ملزمان میں مقتول کی حقیقی بہن اور اس کاآشنا ملوث پائے گئے۔ مقتول کی بہن پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی۔ بشارت کو بہن کا آشنا ناپسند تھا اس نے اس رشتے سے منع کردیا جس پر بہن طیش میں آگئی اور شادی میں رکاوٹ بننے پر بہن نے آشنا کے ساتھ ملکر بھائی کو راستے سے ہٹانے کا پلان بنایا۔ ملزمہ نے اپنے آشنا کی مدد سے پہلے شوٹرز سے بھائی پر فائرنگ کروائی۔ بشارت فائرنگ سے کسی طرح سے بچ گیا مقتول کو ایک گولی ٹانگ اور ایک پیٹ میں لگی۔ اسپتال میں نوجوان بشارت کی صحت میں بہتری آنے لگی جو بہن کو گوارا نہ ہوئی۔ سفاک بہن نے آشنا کے ساتھ ملکر ڈسٹرکٹ کے سرکاری اسپتال میں بھائی کو اپنے راستے سے ہٹا کر موت کے گھاٹ اتارنے کا دوسرا منصوبہ بنایا۔
دوسری بار نوجوان بشارت قاتل بہن کے وار سے نہ بچ سکا خونی بہن نے فائرنگ سے زخمی اور زیر علاج بھائی کو ڈرپ کے اندر زہر کا ٹیکہ لگا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ دھلے پولیس نے درد ناک قتل میں ملوث مقتول کی حقیقی بہن اس کے آشنا اور شوٹر کو گرفتار کر لیا ہے اور ان سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے تینوں ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج ہوچکا ہے اور پولیس ان ملزمان سے واقع سے متعلق مزید تفتیش شروع کررہی ہے تاکہ مزید حقائق اس کیس کے متعلق منظر عام پر آسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے