English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لیے درخت لگانا بےحد ضروری ہے

القمر

جھل مگسی
(ارشاد لاشاری)
ڈپٹی کمشنر جھل مگسی فلائیٹ لیفٹیننٹ( ر) یاسر حسین صاحب ہمراہ ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر جھل مگسی عابد علی صاحب ضلعی ہیڈ کوارٹر گنداواہ میں کلمہ چوک کے مقام پر پودا لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ڈپٹی کمشنر جھل مگسی فلائیٹ لیفٹیننٹ( ر) یاسر حسین صاحب نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لیے درخت لگانا بےحد ضروری ہے کیونکہ ہم عالمی تغیراتی تبدیلیوں کی وجہ سے انسان اور دیگر حیوانات کی زندگیوں کو شدید خطرات درپیش ہے لہذا ہر شخص شجر کاری مہم میں بھر پور حصہ لیکر ایک درخت ضرور لگائے اور اس کی آبیاری نگہداشت اور حفاظت کو یقینی بنائیں تاکہ یہ درخت تن آور ہوکر انسانی ماحول کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنائیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر حفیظ اللّہ کھوسہ صاحب بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے