English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نئے ایس ایچ او کا تھانے میں نوٹوں کی برسات سے استقبال

القمر

منڈی بہاؤالدین کی تحصیل پھالیہ میں نئے ایس ایچ او کی تعیناتی پر تھانے کے عملے نے انوکھا استقبال کیا۔ ایس ایچ او کی بینڈ باجوں اور ڈھول کے ساتھ تھانے میں انٹری اہلکار نوٹ نچھاور کرتے رہے۔تھانہ بھاگٹ کے ایس ایچ او کی تعیناتی پر تھانے کا عملہ خوشی سے جھوم اٹھا۔
ایس ایچ او کی آمد پر تھانے کے عملے نے ڈھول اور بینڈ باجوں کے ساتھ ایس ایچ او کا استقبال کیا۔ پولیس اہلکار اور پرائیویٹ لوگ تھانے کے صحن میں
ایس ایچ او پر کرنسی نوٹ اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے رہے۔ سب انسپکٹر اعجاز ساہی کو چند روز پہلے بھاگٹ پولیس اسٹیشن میں ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے