پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وزرائے اعظم، فوجی سربراہان اور ججز کو ملنے والے تحائف کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے توشہ خانے کا گزشتہ 10سالوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا ہے۔ نور عالم خان نے کہا کہ ججز اور بیوروکریٹس سمیت تمام افرادکو ملنے والے تحائف کا ریکارڈ پیش کیا جائے، آڈیٹرجنرل سیاستدانوں سمیت سب کو ملنے والے تحائف کا ریکارڈ پیش کریں۔تحائف کی معلومات فراہم کرنے کیلیے سیکریٹری کابینہ ڈویژن ، سپریم کورٹ ، آرمی نیوی اور ایئرفورس اور صوبائی گورنرز کیلیے خط لکھ دیا گیا۔
وزرائے اعظم، فوجی سربراہان اور ججز کے تحائف کا ریکارڈ طلب
القمر
