سرگودھا جسے کینو کی پیداوار کے لیے کیلیفورنیا کہا جاتا ہے۔جہاں کینو پک کر تیار ہو چکے ہیں۔ سرگودھا کا کینو اپنے ذائقے، خوشبو، لذت اور جوس کی مقدار کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ پنجاب میں ساڑھے چار لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر کینو کے باغات ہیں جس کا 80 فیصد سے زائد سرگوھا میں کاشت ہوتا ہے۔ کینو پک کر تیار ہو چکا ہے اور اب باغات میں ایسا سماں ہے جیسے نارنجی رنگ کی بہار آ گئی ہو۔ کینو کی توڑائی کا عمل جاری ہے۔ توڑائی کے بعد کینو کی گریڈنگ اور اس پالش کرنے کے لیے پراسسنگ پلانٹس میں منتقل کیا جاتا ہے، سرگودھا ضلع میں قائم 100 سے زائد پراسسنگ پلانٹس دن رات کام کر رہے ہیں۔ زمیندار بہترین فصل ہونے پر خوش ہیں۔ زمینداروں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت ہمیں مزید سبسڈی دے تو کینو کی پیداوار مزید بڑھ سکتی ہے۔
پراسسنگ پلانٹ میں خصوصی مشینوں کی مدد سے بہترین کینو منتخب کیا جاتا ہے پھر اس کی پالش کی جاتی ہے تا کہ اس کی شیلف لائف بڑھائی جا سکے۔ پالش شدہ کینو گتے کے خصوصی کارٹنز میں پیک کیے جاتیں ہیں۔ یہ پیک شدہ کینو نہ صرف اندرون بھجویاجاتا ہے بلکہ اسے ایکسپورٹ بھی کیا جاتا ہے۔ بچے اور بڑے کینو کو بہت پسند کرتے ہیں۔ اسی لیے لوگ اپنے عزیز و اقارب کو بطور تحفہ کینو بھیجتے ہیں۔
سرگوھا ضلع میں لاکھوں ایکڑ پر کینو کے باغات ہیں یہ باغات ملکی صنعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
کیلی فور نیا کے کینو کی مانگ سب سے زیادہ
القمر
