English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جھل مگسی کے ضلع میں اسپتال کا افتتاح

القمر

نمائندہ خصوصی ارشاد لاشاری
گنداواہ ضلعی ہیڈ کوارٹر شہر گنداواہ میں انڈس ہسپتال کراچی اور محکمہ صحت جھل مگسی کے تعاون سے گنداواہ اور گردونواح کی عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے چھ ماہ کے عرصہ کیلئے منی ہسپتال کنٹینر کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ ہدایت اللہ جاموٹ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جھل مگسی ڈاکٹر رخسانہ مگسی صاحبہ نے ربن 🎀 کاٹ کردیا
انڈس ہسپتال کے مانیٹرنگ آفیسر جھل مگسی سلمان گچکی , بی آر ایس پی ملیریا پروگرام کوآرڈینیٹر جھل مگسی کے صفدر شیخ, مسلم ھینڈز کے ضلعی کوارڈینیٹر ذاکر علی ، ڈبلیو ایچ او ایریا کوارڈینیٹر یاسر حسین اور دیگر شرکاء شریک ہوئے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میڈم رخسانہ صاحبہ نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جھل مگسی کے عوام کی خدمت کرنا اپنا فرض سمجھتے ہوئے ہمیشہ خود کو سرفہرست رکھا ہے اور ہمیشہ عوام کی خدمات سر انجام دیتے رہیں گے اور جتنا ہو سکا مزید خدمات کرتی رہوں گی عوام کے ساتھ ہمیشہ اٹوٹ رشتہ رہا ہے
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ ہدایت اللہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کنٹینر ہسپتال میں عوام کی سہولیات کیلئے تمام ڈاکٹرز سمیت عملہ اور ایکسرے مشین سمیت تمام سہولیات میسر ہونگی عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے محکمہ صحت بھرپور اقدامات کررہی ہے تاکہ عوام ان ادویات سے بہترین طریقے سے مستفید ہو سکیں،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے