ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب پولیس کے دھکے سے معمر خاتون ہلاک

پنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل پتوکی کے نواحی علاقہ جمبر میں چھاپہ کے دوران پولیس اہلکار نے 65 سالہ خاتون کو دھکا دے مارا۔ دیوار پرسر ٹکرانے سے خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

خاندان کے مطابق پولیس نے گھر پہ چھاپہ مارا اور ہمارے عزیز محمد حسین کی بجائے محمد آصف کو گرفتار کر کے لے جانے لگی۔ آصف کی والدہ نے بیٹے کو چھڑانے کی کوشش کی پولیس اہلکار نے اسے دھکا دیا جس سے سر دیوار سے ٹکرایا اور وہ چل بسی۔
خاتون کی ہلاکت کا مقدمہ 5سے 6 نامعلوم پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کس تھانے کی پولیس نے ریڈ ماری تھی۔ اہل خانہ کے مطابق پولیس تحصیل چونیاں سے آئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں