English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سماء نیوز میں جبری برطرفیاں، صحافیوں کا احتجاج

القمر

سماء نیوز میں جبری برطرفیوں کے خلاف کراچی یونین آف جرنلسٹس نے شہر کے مخلتف مقامات پر احتجاجی بینرز لگادیئے ہیں۔ کراچی پریس کلب، سندھ ہائی کورٹ، آئی آئی چندریگر روڈ، اور ٹیکنو سٹی کے اطراف لگائے گئے بینرز میں صحافیوں کے معاشی قتل کی مذمت کی گئی ہے۔
کراچی یونین آف جرنلسٹس نے سماء کے مالک علیم خان سے مطالبہ کیا ہے کہ سماء میں جبری برطرفیوں کا نوٹس لیں۔ سماء کی انتظامیہ نے بیک وقت کراچی ،اسلام آباد اور لاہور سے 9رپورٹرز کو زہنی دبائو ڈال کر جبری استعفی لے لیا تھا۔
سماء انتظامیہ کے خلاف آئندہ ہفتے تمام صحافی اور سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی مزدور تنظیمیں مشترکہ احتجاج کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے