English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد میں جرائم کی شرح بڑھ گئی اغوا بھی ہونے لگے

القمر

ملک کے سب سے محفوظ تعین شہر اقتدار اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ ایک ہفتے میں ڈکیتی چوری اور دیگر سنگین نوعیت کے 393 واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔ ایک ہفتے میں مختلف مقامات پر ڈکیتی کی 76 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
گھریلو چوری کی اڑتیس واردتیں ہوئیں 69 موٹر سائیکلیں اور بارہ کاریں چوری کی گئیں۔
مختلف مقامات سے چھ خواتین سمیت 8 شہری اغواء ہوئے
ہائی سیکیورٹی والے شہر میں قتل کے دو اور اقدام قتل کے پانچ واقعات رپورٹ ہوئے۔ خاتون سے زیادتی کا ایک مقدمہ بھی درج ہوا۔
شہر کی بگڑتی صورت حال پر شہری پریشان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عالمی معیار اور ملک کا دارالحکومت ہونے کے باوجود اگر چوری ڈکیتی اور جرائم کے واقعات تسلسل سے ہوتے ہیں تو یہ انتظامیہ اور حکومت کے لیے سوالیہ نشان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے