English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسٹیبلشمنٹ سے اس وقت کوئی رابطہ نہیں،عمران خان

establishment

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے اس وقت کوئی رابطہ نہیں، زرداری اور نواز شریف مجھ سے خوفزدہ ہیں، حکومت الیکشن کو 2023ء سے آگے لے جانے کی خواہشمند ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھاکہ اسٹیبلشمنٹ سے اس وقت کوئی رابطہ نہیں، جنرل باجوہ سے رابطہ رہتا تھا، انہوں نے سب کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا کر رکھا، اسٹیبلشمنٹ ایک حقیقت ہے، قانون کی حکمرانی میں وہی کردار ادا کرسکتی ہے، اسٹیلشمنٹ میں اوپر بیٹھا شخص ہی سب کچھ ہوتا ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اب بھی باجوہ ڈاکٹرائن چل رہی ہے، حکومت انتخابات 2023ء سے آگے لے کر جانا چاہتی ہے، معاشی صورتحال میں انتخابات کو آگے لے کر جانا ممکن نہیں، معیشت کی یہی صورتحال رہی تو فروری مارچ تک ملک ڈیفالٹ کر جائے گا، مجھے بند گلی میں دھکیلنے کا مطلب ملک کو بند گلی میں دھکیلنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے