ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی اورحیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پرتصادم کا خدشہ ہے،وزیرداخلہ

 اسلام آباد:وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کراچی اورحیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پرکشیدگی پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے 15 جنوری کوانعقاد پرسیاسی جماعتوں کے درمیان اختلافات نے تشویشناک صورتحال اختیارکرلی ہے۔ دو سیاسی جماعتیں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو کروانے کے حق میں تو دو اسکی مخالف ہیں۔

ہفتہ کے روز اپنے جاری بیان میں رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں کراچی اورحیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پرتصادم کا خدشہ ہے۔بعض شرپسندعناصر صورتحال سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، تصادم اورامن وامان کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ کوئی ایک چھوٹا سا واقعہ کراچی اورحیدرآباد میں کسی بڑے حادثے کا سبب بھی بن سکتاہے۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں اورالیکشن سے متعلقہ دیگر فریقین کومعاملہ فہمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی کی فضاکو ڈی فیوزکرنیکی ضرورت ہے۔ الیکشن کمیشن اور عدلیہ حالات کی سنگینی کا نوٹس لیں، آئین اور قانون کی روشنی میں مناسب حل نکالا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں