English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جماعت اسلامی کا کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی پر ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

جماعت اسلامی کا کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر پر سیاسی جماعتوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے، کراچی میں تیسرے نمبر پر آنے والی جماعت تحریک انصاف نے تاخیر کو دھاندلی کا حربہ قرار دیا ہے اور یہی موقف دوسرے نمبر پر نشستیں حاصل کرنے والی جماعت اسلامی کا بھی ہے۔

جماعت اسلامی نے نتائج فوری جاری کرنے کے مسلسل مطالبے اور عمل درآمد نہ ہونے پر بالآکرآج ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دے۔ یہ کال جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی جانب سے دی گئی ہے جس کے مطابق نتائج میں تاخیر اور ردو بدل کے خلاف کل ملک بھر میں جگہ جگہ مظاہرے کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے