English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ 10 روپے 80 پیسے سستی کرنے کا اعلان

اسلام آباد:نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 10روپے 80 پیسے سستی کرنے کا اعلان کر دیا ۔نیپرا میں کے الیکٹرک کی دسمبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی سماعت چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیرصدارت ہوئی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ دسمبر ایڈجسٹمنٹ کے تحت کے الیکٹرک صارفین کو ریلیف دیا گیا ہے۔کے الیکٹرک نے فی یونٹ بجلی 10روپے 26پیسے سستی کرنے کی درخواست کی تھی۔

نیپرا اتھارٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ دسمبر میں کے الیکٹرک کی فرنس آئل کھپت کم رہی اور ایل این جی کی قیمت بھی کم تھی۔کے الیکٹرک درخواست کے مطابق کراچی کے صارفین کو 12 ارب روپے سے زیادہ کا ریلیف ملے گا۔سی ایف او کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک سولر اور ونڈ پر بجلی منصوبے لگانے پر کام کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے