English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پٹرول اور ڈیزل کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ

القمر

پٹرول اور ڈیزل کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی 59 روپے 60 پیسے فی کلو گرام کا بڑا اضافہ کر دیا گیا۔اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، 11.8 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 703 روپے 24 پیسے مہنگا ہو گیا، ایل پی جی کی نئی قیمت 263 روپے 95 پیسے فی کلو جبکہ 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 114 روپے مقرر کر دی گئی۔

واضح رہے وفاقی حکومت کے جانب سے 2 روز قبل ہی پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35، 35 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد پٹرول فی لٹر 250 روپے ہونے کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کر دیا تھا، ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ سے بھی عام آدمی شدید متاثر ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے